اقوام متحدہ اپنی موجود صلاحیتوں پر پورا نہیں اتر رہا، ٹرمپ کی تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت صلاحیت مو جود ہے مگر وہ اس پر پورا نہیں اتر رہی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت صلاحیت مو جود ہے مگر وہ اس پر پورا نہیں اتر رہی۔ امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت سے مسائل حل نہیں ہو پاتے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے پہلے اقوام متحدہ کو امریکہ کی جانب سے دیئے جانے والے بجٹ پر تنقید کرتے رہے ہیں کہ یہ بہت زیادہ ہے۔ امریکہ اقوام متحدہ کو 22 فی صد یعنی 5 ارب 40 کروڑ ڈالر دیتا ہے۔

News Code 1884231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =