روس میں ریٹائرمنٹ عمر میں اضافہ کے خلاف مارچ

روس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ہزاروں افراد نے ماسکو میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ روسی حکومت خواتین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد 60 سال اور مردوں کیلئے65 سال کرنا چاہتی ہے۔

News Code 1884229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =