امریکہ کی داعش کو ادلب سے عراق کی سمت منتقل کرنے کی کوشش

امریکہ ایک بار پھر عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے منصوبہ پر کام کررہا ہے امریکہ شام کے صوبہ ادلب سے وہابی دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے منصوبہ پر کام کررہا ہے امریکہ شام کے صوبہ ادلب سے وہابی دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

حشد الشعبی کے ترجمان علی الحسینی کا کہنا ہے کہ ادلب کے ساتھ عراقی سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظآمات کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ پھر عراق میں داعش کو زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

الحسینی نے کہا کہ شام اور عراق کی سرحد پر حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ داعش دہشت گردوں کو دوبارہ عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ الحسینی نے عراقی وزارت خآرجہ پر زوردیا کہ وہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی حرکت و نقل پر قریبی نظر رکھنے کے سلسلے میں اقدامات عمل میں لائے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔امریکی فوجی چھاؤنی کے قریب بھی عراق کے گشتی طیاروں کو پرواز کی اجازت ملنی چاہیے ۔

News Code 1884227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =