روس کا شام کو ایس 300 میزائلوں سے لیس کرنے کا عزم

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے شام کو ایس 300 میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے شام کو ایس 300 میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق دو ہفتوں کے اندر شام میں ایس 300 میزائل نصب کردیئے جائیں گے۔ روس نے یہ فیصلہ شام میں روسی جنگی طیارے کے سرنگوں ہونے کے بعد کیا ہے ۔ روس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اس کے جنگي طیارے کو سرنگوں کیا ہے جس کے بعد روس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

News Code 1884226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =