ایرانی کابینہ کا کل ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان/ دہشت گردوں کا محکم جواب دینے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کی کابینہ نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی ایک بار پھر مذمت کی اور کل ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردوں کو محکم جواب دینے کے عزم کا اظہار کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی کابینہ نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں اہواز میں امریکہ نواز وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی ایک بار پھر مذمت کی اور کل ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان  کرتے ہوئے دہشت گردوں کو محکم جواب دینے کے عزم کا اظہار کیاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اہواز میں دہشت گردانہ حملے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ دشمن کا ہدف صرف ایران اور ایرانی قوم کی نابودی ہے۔ حکومتی اعلامیہ کے مطابق امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بچوں، عورتوں ، جوانوں اور بوڑھوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ لیکن دشمن کومعلوم ہونا چاہیے کہ وہ دہشت گردانہ اقدامات سے ایرانی قوم میں تفرقہ اور اختلاف پیدا نہیں کرسکتا بلکہ ایرانی قوم ایسے حوادث کا باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرےگی اور ایران و ایرانی قوم کے خلاف مغربی اور عربی دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادےگی۔ ایرانی کابینہ نے خوزستان کے غیور اور بہادر عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اہواز کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

News Code 1884213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =