سوڈان میں فوجی جہازگر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹ ہلاک

سوڈان میں ایک فوجی جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں ایک فوجی جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ ام درمان شہر کے قریب پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ طیارہ تربیتی مشن پر تھا، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹس کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دارفور میں سوڈانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی لینڈنگ کے وقت کریش کر گیا تھا۔ تاہم ا س واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

News Code 1884207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =