روس کا مشرقی بحیرہ روم کوپروازوں کے لئے بند کرنے کا اعلان

روس نے مشرقی بحیرہ روم کے بڑے علاقے کو پروازوں اور جہاز رانی کے لئے بند کر دیا ہے جس کو بعض ذرائع نے شام میں روسی فوجی طیارے کی تباہی پر اسرائیل کے خلاف پہلی تادیبی کارروائی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے مشرقی بحیرہ روم کے بڑے علاقے کو پروازوں اور جہاز رانی کے لئے بند کر دیا ہے جس کو بعض ذرائع نے شام میں روسی فوجی طیارے کی تباہی پر اسرائیل کے خلاف پہلی تادیبی کارروائی قرار دیا ہے۔ روس نے فضائی اور سمندری جہازرانی کے عالمی اداروں کو اپنے اس اقدام سے مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوجی شام کے ساحلوں کے قریب جاری فوجی مشقوں کے دوران میزائیل بھی چلائیں گے۔ مشرقی بحیرہ روم کا علاقہ آئندہ بدھ تک ہر قسم کی پروازوں اور سمندری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے بند رہے گا۔ اس سے اسرائیل کی پروازوں اور سمندری جہازوں پر اثر پڑے گا۔

News Code 1884206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =