چین نے بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب  کرلیا

چین نے بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب کرکے امریکہ کی نئی پابندیوں پر شدید اعتراض کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب کرکے امریکہ کی نئی پابندیوں پر شدید اعتراض کیا ہے۔ چین نے امیرکہ کی طرف سے چین کے خلاف نئی فوجی پابندیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی صریخ خلاف ورزی کررہا ہے جس کے سنگين نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ امریکہ نے روس سے پیشرفتہ جنگی طیارہ اور جنگی وسائل خریدنے کے سلسلے میں چینی کمپنی اور اس کے ڈائریکٹر پر پابندی عائد کی ہے۔

News Code 1884191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =