حزب اللہ لبنان کی اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

حزب اللہ لبنان نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم ، ایرانی حکومت ، عوام اور متاثرہ خانداوں کے ساتھ مہدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم ،  ایرانی حکومت ، عوام اور متاثرہ خانداوں کے ساتھ مہدردی کا اظہار کیا ہے۔ حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اہواز میں دہشت گردانہ حملے کے پیچھے خبیث شیطانی ہاتھ  ہیں  جو ایران میں قائم امن و ثبات کو سلب کرنا چاہتے ہیں۔ حزب اللہ لبنان نے اہواز دہشت گردانہ حملے کو امریکہ کی براہ راست جنگ اور امریکی نیابتی جنگ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ اور اس کے اتحادی اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کے ذریعہ  اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی مزاحمتی کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکیں گے۔

News Code 1884185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =