صدر پوتین کی اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے شہر اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے شہر اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔روسی صدارتی محل کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایران کے شہر اہواز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔روسی صدر نے اپنے پیغام میں ایران اور روس کے درمیان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی ہے۔

News Code 1884180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =