یورپی یونین فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے، اسپین

اسپین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے۔

آسٹریا میں یورپی یونین کے لیڈرز کی کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہسپانوی حکومت یورپی یونین پر زور دے گی کہ وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپانوی سفارت کار اس سلسلے میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ غیر معمولی مذاکرات کرکے مشترکہ موقف طے کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا اگر یورپی یونین نے ایسا نہ کیا تو اسپین فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے گا۔

News Code 1884174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =