ممبئی میں 1993  میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم کا نیپال میں قتل

ممبئی میں 1993 میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم خورشید عالم کو نیپال میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا ہے حملہ آور قتل کی واردات سرانجام دینے کے بعد انڈیا فرار ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ممبئی میں 1993  میں ہونے والے  بم دھماکوں کے ملزم خورشید عالم کو نیپال میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا ہے حملہ آور قتل کی واردات سرانجام دینے کے بعد انڈیا فرار ہو گئے ہیں۔

اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ ضلع سنساری کے ہری نگرعلاقے میں خورشید کو گولی مارکرقتل کردیا گیاہے، بتایا جارہا ہے کہ حملہ آورقتل کی واردات سرانجام دینے کے بعد ہندوستان بھاگ آئے ہیں، ممبئی دھماکوں کا ملزم خورشید عالم نیپال میں مقیم ہوگیا تھا، جمعہ کو جب وہ گھر جارہا تھا اس وقت موٹرسائیکل پر آئے مجرموں نے خورشید عالم پرفائرنگ کردی، وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، فائرنگ میں ایک نیپالی پولیس کانسٹبل کو بھی گولی لگی ہے جسے سنگین حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 1993 کے بعد سے خورشید عالم فرار بتایا جارہا تھا۔

News Code 1884170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =