یورپی یونین کا غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے شمالی افریقی ممالک سے رابطہ

یورپی یونین کے رہنماؤں نے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے مصر سمیت شمالی افریقی ممالک کے ساتھ انسانی اسمگلروں کے تنازع پر سخت بات چیت کا عندیہ دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے مصر سمیت شمالی افریقی ممالک کے ساتھ انسانی اسمگلروں کے تنازع پر سخت بات چیت کا عندیہ دے دیا۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹوسک نے کہا کہ یورپی یونین ممالک نے فروری میں منعقد ہونے والے عالمی اجلاس میں عرب ممالک سے تارکین وطن سمیت دیگر مسائل اٹھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے ترکی اور لیبیا کے کوسٹ گارڈز افسران کو بحری راستے کے ذریعے ہونے والی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تربیت بھی دی تھی۔

News Code 1884168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =