مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے قرارداد منظور کرکے تائید کی ہے اور امریکہ نے اس معاہدے سے خارج ہوکر عالمی برادری کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے 2015 میں ہونے والا ایٹمی معاہدہ توڑ کر ہمارے اعتماد اور عالمی برادری کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتوں کی رضا مندی سے ہوا تھا جسے امریکہ نے توڑا ہے جبکہ باقی طاقتیں اور عالمی برادری اس معاہدے پر باقی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی تائید کی ہے ۔
News ID 1884139
آپ کا تبصرہ