صعدہ اور صنعا میں کئی ملین عزاداروں کا اجتماع منعقد ہوا

یمن کے صوبوں صعدہ اور صنعا میں کئی ملین حسینی عزاداروں نے کربلا کے بہتر شہیدوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر عزاداری اور سینہ زنی ميں حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبوں صعدہ اور صنعا میں کئی ملین حسینی عزاداروں نے کربلا کے بہتر شہیدوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر عزاداری اور سینہ زنی ميں حصہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق یمنی عوام نے صنعا میں ایک بہت بڑے اجتماع میں عزاداری کی اور کربلا کے شہیدوں اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یمن کے صوبہ صعدہ میں بھی عاشور کے موقع پر ایک عظيم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں حسینی عزادارون نے شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا۔

News Code 1884128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =