نیوزی لینڈ کا ڈیڑھ ہزار مہاجرین کو پناہ د ینے کا اعلان

نیوزی لینڈ نے سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار کے بجائے ڈیڑھ ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ نے سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار کے بجائے ڈیڑھ ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ اس اعلان پر عملدرآمد 2020 سے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے بقول ان کے ملک میں مہاجرین و تارکین وطن کے انضمام کے لیے جامع اور خاطر خواہ کوششیں کی جاتی ہیں اور اسی لیے وہ یہ نہیں سمجھتیں کہ نیوزی لینڈ کو اس سلسلے میں جرمنی یا یورپ کے دیگر ملکوں کی طرز پر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

News Code 1884121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =