امریکہ شمالی کوریا سے فوری مذاکرات کے لئے تیار ہے، پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ سے بات کی ہے اور انہیں آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی دعوت دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کو شمالی اور جنوبی کوریا کی سربراہ ملاقات میں شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے وعدوں کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2021ء تک شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مقصد حاصل کرنے کے لیے امریکہ شمالی کوریا سے فوری مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

News Code 1884116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =