افغانستان کے صدر اشرف غنی کی مودی سے ملاقات

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نئی دہلی کا ایک روزہ دورہ کیا اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور بات چیت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نئی دہلی کا ایک روزہ دورہ کیا اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے حیدرآباد ہاوس میں باہمی تعاون میں اضافے سمیت دیگر متعدد امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر صبح کو نئی دہلی پہنچے۔ وزیر اعظم مودی نے سٹریٹجک شراکت دار افغان صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔سمجھا جاتا ہے کہ اشرف غنی نے افغانستان میں امن عمل کی موجودہ صورت حال سے مودی کو باخبر کیا۔ ہندوستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر سید ابدالی نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان امن عمل میں ہندوستان کی حمایت چاہتا ہے۔ وہ اس سے فوجی ساز و سامان کا بھی خواہش مند ہے۔ ہندوستان نے 2015 میں افغانستان کو چار ہیلی کاپٹروں کا تحفہ دیا تھا۔ افغانستان ہندوستان سے مزید ملٹری ہارڈویئر چاہتا ہے۔

News Code 1884114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =