وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی وزیردفاع

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ان کا وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ان کا وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ وہ امریکی انتظامیہ سے الگ ہو رہے ہیں۔ جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ مجھے ایسی افواہوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا حصہ ہوں اور حکومت سے الگ ہونے کا سوچا بھی نہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیمز میٹس نے کہا کہ اس طرح کی کتنی ہی افواہیں پہلے بھی سن چکے ہیں اور آئندہ بھی سنتے رہیں گے مگر حقیقت یہ ہے کہ میں حکومت سے الگ نہیں ہو رہا۔

News Code 1884112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =