عمران خان سرکار ی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے سرکار ی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے سرکار ی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ابو ظہبی ائیر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے پر تپاک استقبال کیا ۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد اماراتی ولی عہد کی دعوت پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمراورمعاون خصوصی برائے تجار ت عبد الرزاق داﺅد بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

News Code 1884105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =