پاکستانی آرمی چیف کی چینی صدر سے ملاقات

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے خصوصی ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے خصوصی ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے چینی صدر سے ملاقات خصوصی دعوت پر کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چینی صدر کی ملاقات میں علاقائی چیلنجز اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا آزمایا ہوا آہنی دوست ہے۔

واضح رہے پاکستانی آرمی چیف 3 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں،انہوں اس سے قبل چینی ہم منصب سمیت اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

News Code 1884096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =