مجھے مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وینزویلا کے صدر

وینزویلا کے صدر نکولس مَدورو نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مَدورو نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صدر وینزویلا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانا چاہتاہوں، لیکن مجھے سیکیورٹی کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر ہی میں فیصلہ کروں گا کہ اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک جاؤں یا نہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر پر پچھلے دنوں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 7 فوجی زخمی ہوئے تھے،اس کیس میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں کئی فوجی افسران شامل ہیں۔

News Code 1884093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =