جنوبی و شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر متفق

پیانگ یانگ میں جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے اِن اور شمالی کوریا کے چیئرمین کم جونگ اُن کے درمیان اہم ملاقات میں خطے کو جوہری توانائی سے پاک کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیانگ یانگ میں جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے اِن اور شمالی کوریا کے چیئرمین کم جونگ اُن کے درمیان اہم ملاقات میں خطے کو جوہری توانائی سے پاک کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ معاہدے پر بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن امريکہ کی جانب سے چند اقدامات اور يقين دہانيوں کی صورت ميں غيرملکی مبصرين و معائنہ کاروں کی نگرانی ميں ميزائلوں کی تياری اور جوہری توانائی کی تنصيبات کو مستقل طور پر بند کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔

دونوں ممالک نے جاپان میں ہونے والے ’سمر اولمپکس 2020 ‘ میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ 2032 کے سمر اولمپکس کی مشترکہ میزبانی کے لیے بھی دونوں ممالک نے موثر لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان ریل وے سروس کے قیام، صحت کے شعبے میں تعاون اور کوریا جنگ کے باعث منقسم خاندانوں کو ملانے سے متعلق معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے طویل جنگ کے خاتمے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے لیے شمالی کوریا اپنا نیوکلیئر کمپلیکس ‘ہونگ بیون’ بھی بند کر دے گا۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے صدر کی  آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی رواں برس جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک جزیرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں کرتے رہیں گے۔

News Code 1884091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =