عمران خان کی حکومت کے لئےسانحہ ماڈل ٹاﺅن پہلا ٹیسٹ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو عمران خان اور ان کی حکومت کےلئے پہلا ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو عمران خان اور ان کی حکومت کےلئے پہلا ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے ہمارے ساتھ آواز بلند کی، اب امید ہے حکومت اپنے وعدوں کی پاس داری کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنا عمران خان کی ذمے داری ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث اہل کار آج بھی عہدوں پر برقرار ہیں، ان اہل کاروں کو برطرف کیا جانا چاہیے۔

News Code 1884089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =