پاکستان کے وزیر اعظم آج سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات کریں گے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں پہلے مدینہ منورہ پہنچے ۔مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ روضئہ رسول پرحاضری دی، نوافل اورنمازمغرب ادا کرکے جدہ روانہ ہوگئے۔

News Code 1884086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =