لندن میں حسینی عزاداروں کے اجتماع پر گاڑی کے ذریعہ حملہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں حسینی عزاداروں کے اجتماع پر گاڑی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں حسینی عزاداروں کے اجتماع پر گاڑی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے تین  زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے میں تین افراد ملوث ہیں جن میں ایک سفید فام عورت بھی شامل ہے جنھوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ بھی استعمال کئے۔

News Code 1884081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =