ایران میں مسافر بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم سے19 افراد ہلاک

ایران کے صوبہ اصفہان کے شہر نطنز کے قریب مسافر بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ اصفہان کے شہر نطنز کے قریب مسافر بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم کا حادثہ رات کے 23:15  بجے نطنز موٹر وے پر پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹینکر نے ایک جانب سے بس کو ٹکر ماری جس کے باعث دھماکہ ہوا اور بس ،ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 5 زخمیوں فوری اسپتال پہنچایا گیا۔ حادثے کے دوران بس میں 37 افراد سوار تھے۔ ٹریفک کے مطابق حادثے کی تحقیقت جاری ہیں۔

News Code 1884069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =