اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ابراہیم النجار اور محمد خضر کے نام سے ہوئی ہے۔ شہریوں نے حملے میں نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی زد میں آکر 26 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان نے نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فضائی حملہ گزشتہ شب کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ ریڈ کراس کے اہلکاروں نے انہیں اسپتال پہنچایا تاہم فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

News Code 1884068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =