ہندوستانی وزیر دفاع کے قتل کے منصوبے میں 2 افراد گرفتار

ہندوستانی پولیس نے وزیر دفاع نرملا سیتارامن کے مبینہ قتل کے منصوبہ ساز 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی پولیس نے وزیر دفاع نرملا سیتارامن کے مبینہ قتل کے منصوبہ ساز 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے وزیر دفاع کےقتل کا منصوبہ بنانے والوں کو گرفتار کرلیا ہے جو نرملا سیتارامن کو ریاست اترکھنڈکے قصبے کے دوران جان سے مارنے والے تھے۔ پولیس کو واٹس ایپ پیغامات سے متعلق اتوار کی شب 9بجکر30 منٹ پر خبردار کیا گیا، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی حالت سے شبہ ہوا تھا کہ وہ نشے میں ہیں۔

ہندوستانی وزیردفاع نرملا سیتا رامن نے پیر کو دھارچلہ قصبے کا دورہ کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کے سالگرہ کے موقع پر فوج کی جانب سے قائم کیے گئے میگا میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا تھا۔

News Code 1884057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =