افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اب تک 22 افغان اہلکار ہلاک

افغانستان میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے افغان اہلکاروں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے افغان اہلکاروں کی تعدد 22 ہوگئی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے گذشتہ رات بالا بلوک، پشترود اور پشت کوہ اضلاع میں واقع سیکورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے کے بعد طالبان افغان سیکورٹی کے 8 اہلکاروں کو اغوا بھی کر کے لے گئےتاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئےہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ کنڑ کے ضلع وٹاپور میں کیا گیاجس میں داعش کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے تاہم حملے میں کسی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

News Code 1884056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =