ہندوستانی فوجی کی اپنے 2 ساتھیوں کو گولی مارنے کے بعد خودکشی

ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں ہندوستانی فوج کے ایک جوان نے اپنے 2 ساتھیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور اس کے بعد خودکشی کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں ہندوستانی فوج کے ایک جوان نے اپنے 2 ساتھیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور اس کے بعد خودکشی کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی جوانوں کے قتل اور خودکشی کا واقعہ ہماچل پردیش میں دھرم شالہ کینٹ میں پیش آیا۔ کانگڑہ پولیس کے مطابق 18 سکھ رجمنٹ کا ایک سپاہی جسبیر سنگھ گارڈ ڈیوٹی پر تھا جہاں اس کی اپنے 2 ساتھیوں سے تکرار ہو گئی۔ جسبیر سنگھ نے دونوں پر فائرنگ کر دی جس سے حوالدار ہردیپ سنگھ اور نائیک ہرپال سنگھ ہلاک ہو گئے، اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ جسبیر سنگھ چھ ماہ پہلے ہی بھارتی فوج میں بھرتی ہوا تھا جبکہ حوالدار ہردیپ 23 سال اور ہردیپ 18 سال کی سروس مکمل کر چکے تھے۔

News Code 1884055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =