اسرائیل نے شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کے دھمکی دیدی

اسرائیلی وزارت جنگ نے شام کے صدر بشار اسد کی اقامت گاہ ، دمشق کے بین الاقوامی ايئر پورٹ اور شامی فوج کے ٹینکوں کی چند تصویریں شائع کرنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیل آو ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزارت جنگ نے شام کے صدر بشار اسد کی اقامت گاہ ، دمشق کے بین الاقوامی ايئر پورٹ اور شامی فوج کے ٹینکوں کی چند تصویریں شائع کرنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائيلی وزارت جنگ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس بشار اسد کے قیام کی جگہ کے چند فوٹو موجود ہیں اور اسرائیل جب چاہے شام کے صدر بشار اسد کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فوٹو اور اطلاعات اپنے جدید ترین سیٹلائٹ ( اوفک 11 ) کے ذریعہ حاصل کی ہیں۔

News Code 1884043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =