یورپ میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے کار فری ڈے منایا گیا

یورپ کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے کار فری ڈے منایا گیا جس میں تمام کار سواروں نے اپنی گاڑیاں ہی چھوڑ دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے کار فری ڈے منایا گیا جس میں تمام کار سواروں نے اپنی گاڑیاں ہی چھوڑ دیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس اور بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سمیت دیگر یورپی شہروں میں کار فری ڈے منایا گیا جسکے تحت عام عوام نے اپنے ذاتی گاڑیوں کو گھر پر ہی چھوڑتے ہوئے بائیسائیکلز اورپیدل سڑکوں پر سفر کیا۔ اس ایونٹ کے موقع پر مختلف شہر وں کی مخصوص سڑکوں پر موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور بسوں کا داخلہ سختی کے ساتھ ممنوع تھا۔ واضح رہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

News Code 1884042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =