برطانیہ پاکستان کا بہترین قابل اعتماد دوست ہے، برطانوی وزیر داخلہ

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی وزیرقانون اور برطانوی وزیرداخلہ کی نیوزکانفرنس کے دوران برطانوی وزیر داخلہ ساجدجاویدنے کہا کہ ان کے والدین پاکستانی ہیں، پاکستان ان کے دل کےقریب ہےاور انہیں فخرہے کہ 12 پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ ساجد جاوید کا کہنا ہےکہ پاکستان اور برطانیہ کےدرمیان قانون اوراحتساب سےمتعلق معاہدہ ہوا جس کا مقصد مختلف جرائم کےخاتمےکے لیے تعاون کرناہےجبکہ کرپشن کاخاتمہ پاکستان اوربرطانیہ کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ کی فہرست سے باہر  نکالنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں۔

اس موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ برطانی وزیرداخلہ کے ساتھ کسی انفرادی کیس پر بات نہیں ہوئی اور معاہدہ کسی ایک فرد کے لیے نہیں کیا گیا بلکہ وسیع پیمانے پر کیا گیا ہے۔

News Code 1884037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =