پرول کی مدت ختم ہونے کے بعد ملزم نواز شریف دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

پاکستان کے سابق ملزم وزير اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پرول کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق ملزم وزير اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پرول کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)  صفدر کو 5 دن کے لیے پرول پر رہا کیا گیا تھا، پرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد سابق ملزم وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ( ر) صفدر لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے راولپنڈی کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، راولپنڈی پہنچنے پر تینوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے ملزم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے کے لیے پرول پر رہا کیا تھا تاہم بعد میں رہائی میں 5 روز کی توسیع کردی گئی تھی۔

News Code 1884031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =