کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بعض شہریوں کی ہلاکت پر آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بعض شہریوں کی ہلاکت  پر آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں  حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، وادی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں مارکیٹیں اور بازار مکمل طور پر بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ بھارتی فورسز نے احتجاج کے خطرے کے پیش نظر سری نگر، شوپیاں، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ اور کلگام میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جب کہ وادی کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

News Code 1884030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =