داعش کے ٹھکانوں سے اسرائیلی ہتھیار برآمد

شامی فورسز نے داعش کے ناپاک وجود سے پاک کئے گئے علاقوں سے اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی بھی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے داعش کے ناپاک وجود سے پاک کئے گئے علاقوں سے اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی بھی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے داعش کے ٹھکانوں کو پاک کرتے ہوئے بھاری ہتھیار کشف کئے ہیں جو اسرائیلی اور امریکی ساخت کے ہیں ۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی فورسز نے صوبہ قنیطرہ میں داعش کے قبضہ سے ہتھیاروں کا انبار اور دواؤں کا بہت بڑا ذخیرہ بر آمد کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ داعش دہشت گردوں کو خطے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے ذریعہ زندہ رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

News Code 1884026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =