میکسیکو میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

میکسیکیو میں روایتی ماری آچی موسیقاروں کے لباس میں 5 مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے خواتین سمیت 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکیو میں روایتی ماری آچی موسیقاروں کے لباس میں 5 مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے خواتین سمیت 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہر کے پراسیکیوٹر آفس کا کہنا تھا کہ میکسیکو میں مشہور تفریحی مقام پر شہریوں کی بڑی تعداد آئی ہوئی تھی جہاں اچانگ مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے ہونے والے ہلاک افراد میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں جن کی عمریں 22 سے 46 سال کے درمیان تھیں۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آور کارروائی کے بعد موٹر سائیکلوں میں سوار ہو کر فرار ہوگئے، جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کی حملہ آوروں نے فائرنگ کیوں کی۔ میکسیکو میں فائرنگ کا مذکورہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا تھا جب معروف تفریحی مقام پلازہ گاریبالدی پر میکسیکو کے یومِ آزادی کا جشن منایا جارہا تھا۔

News Code 1884013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =