امریکی انتظامیہ اپنا دبدبہ اور قائدانہ وصف کھوچکی ہے، گوٹیرس

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکہ کاعالمی سیاست میں اہم کردارتھا مگر آج تجارت اور دیگر معاملات میں الجھ کر رہ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکہ کاعالمی سیاست میں اہم کردارتھا مگر آج تجارت اور دیگر معاملات میں الجھ کر رہ گیا ہے۔

امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہو ئے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ دنیا اس وقت انتشارکا شکار ہے جبکہ امریکی انتظامیہ اس وقت اپنا دبدبہ اور قائدانہ وصف کھو چکی ہے اور اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں وہ سرد جنگ کے خاتمے کے وقت تھی۔ ماضی میں امریکہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا تھا مگر آج تجارت اور دیگر موضوعات میں الجھ کر رہ گیا ہے جس سے اس کا دبدبہ کم ہو چکاہے۔

News Code 1884004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =