اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر کے گھر میں 50 ہزار ڈالر کے پردے لگانے پر تنقید

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلے کی سرکاری رہائش گاہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 50 ہزار ڈالر مالیت کے پردے لگائے ہیں جس پر تنقید کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلے کی سرکاری رہائش گاہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 50 ہزار ڈالر مالیت کے پردے لگائے ہیں جس پر تنقید کی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی جانب سے جاری بیان میں بیش قیمت پردے لگانے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پردے لگانے کے معاملے میں نکی ہیلے کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان پردوں کا انتخاب 2016 میں کیا گیا تھا جب معمول کے پروٹوکول کے مطابق نئی رہائش گاہ کو تیار کیا جا رہا تھا، ان پردوں سے رہائش گاہ کی سکیورٹی بہتر ہوئی ہے اور یہ سارا کام صدر ٹرمپ کے انتخاب سے بھی پہلے کیا گیا تھا۔ اوبامہ کے دور میں وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار بریٹ بروئن نے ٹویٹ کی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ وزارت خارجہ کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن اس کے باوجودپردوں پر اتنی رقم خرچ کی گئی۔

News Code 1884003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =