قطر نے ترکی کو پرائیوٹ جیٹ تحفے میں دے دیا

قطر کے شاہی خاندان نے دنیا کا مہنگا اور پر آسائش ترین بوئنگ 747-8 پرائیوٹ جیٹ ترکی کو تحفے میں دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے شاہی خاندان نے دنیا کا مہنگا اور پر آسائش ترین بوئنگ 747-8 پرائیوٹ جیٹ ترکی کو تحفے میں دے دیا۔

قطر پر ہمسایہ ممالک سے پابندیاں لگنے کے بعد اربوں ڈالر لاگت کا دوسرا طیارہ سفید ہاتھی ثابت ہورہا تھاجس کی نیلامی کے لیےقطر کے شاہی خاندان نے اشتہار بھی دیا تھا۔ اس بزنس کلاس طیارے میں چھہتر مسافروں اور 18کیبن کرو کےلیے سیٹس موجود ہیں۔ دنیا کی ہر سہولت سے آراستہ اس کشادہ اور پرآسائش طیارے کی اندرونی سجاوٹ سونے اور نیلے رنگ کے امتزاج سے کی گئی ہے۔ طیارے میں پرآسائش بیڈرومز،کاروباری سرگرمیوں کے لیے میٹنگ رومز اور آٹھ باتھ رومز بنائے گئے ہیں۔

News Code 1884002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =