امریکی وزیر دفاع کو ٹرمپ کی تضحیک پر خسارے کا امکان

امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس کا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل کتا کہنا خسارے کا باعث بن گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس کا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل کتا کہنا خسارے کا باعث بن گیا۔ دی نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسط انتخابی مہم کے بعد جیمس میٹس کو برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکی صدر اور سیکریٹری دفاع کے مابین نیٹو پالیسی پر شدید چپقلش جاری ہے کہ آیا شمالی کوریا کے ساتھ وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کی جائیں اور امریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے والے فیصلے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔ دوسری جانب جیمس میٹس کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ جتنا وقت سیکریٹری دفاع نے گزارا ہے اس دوران وہ خود کو معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کی سوچ میں غیریقنی طور پر تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اخبار کے مطابق اب سیکریٹری دفاع جیمس میٹس ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے گریزاں ہیں اور پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ جیمس میٹس نے خود کو وفادار ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1884001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =