فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے سے روکنے والے امریکی پروفیسر گرفتار

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی پر فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے سے روکنے والے امریکی لاء پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی پر فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے سے روکنے والے امریکی لاء پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔ یو ایس اے ٹو ڈے میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے 66 سالہ فرینک رومانو کو گرفتار کرکے بیت المقدس کی جیل میں منتقل کردیا۔ اس حوالے سے اٹارنی جنرل گیبے لاسکی نے بتایا کہ امریکی پروفیسر کے خلاف بہت جلد سول کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہو گی۔ گرفتار پروفیسر کے دوست نے بتایا کہ فرینک رومانو فرانس کی شہریت بھی رکھتا ہے جسے 2 فلسطینیوں کے ہمراہ خان الحمر گاؤں کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی پر مہندم کرنے کے لیے لائے گئے ہیوی میشن کے سامنے فرینک رومانو احتجاجاً کھڑے ہوگئے۔ اسرائیل فوجیوں نے نقص امن کا الزام لگا کر تینوں افراد کو گرفتارکیا۔

News Code 1883999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =