تیونس میں سیاسی بحران، وزیراعظم معطل

حکمراں جماعت ندا تونس نے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کردیا ہے اور ان کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حکمراں جماعت ندا تونس نے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کردیا ہے اور ان کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔ مسلم افریقی ملک تیونس میں حکمران سیاسی جماعت ندا تونس کی ڈسپلنری کمیٹی نے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کر دیا ہے۔ حکمران پارٹی کی جانب سے وزیراعظم پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ ملکی اقتصادیات کی بحالی میں ناکام رہے ہیں۔

 دوسری جانب وزیراعظم شاہد کے ملکی صدر بیجی القائد السبیسی کے بیٹے حفضہ کے ساتھ شدید اختلافات بھی بیان کیے جاتے ہیں، تیونس کی طاقتور لیبر یونین UGTT نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے، لیبر یونین یوسف شاہد کے کفایت شعاری کے پروگرام کی مخالفت کر رہی تھی۔

News Code 1883996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =