مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری اور سنگين جرائم کے جواب میں سعودی عرب اور یمن کے اندر حملہ آور فوجیوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون طیارے کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کے اقتصادی مراکز پر بدر 1 میزائل داغا ہےجس نے اپنے ٹھکانے کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ ادھریمنی فورسز نے یمن کے صوبہ الجوف میں بھی جارح فوج کے ٹھکانے پر ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری اور سنگين جرائم کے جواب میں سعودی عرب اور یمن کے اندر حملہ آور فوجیوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون ط؛ارے کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔
News Code 1883993
آپ کا تبصرہ