مصری عدلت کا حسنی مبارک کے بیٹوں کی گرفتاری کا حکم

مصری عدالت نے مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے بیٹوں اور تین دیگر افراد کو اسٹاک مارکیٹ میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری عدالت نے مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے بیٹوں علاء اور جمال کو اسٹاک مارکیٹ میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دےدیا ہے۔ مصری عدالت نے  مصر کے معروف مصنف محمد حسنین ہیکل کے بیٹے حسن ہیکل ، احمد فتی اور یاسر ملوانی کی گرفتاری کا بھی حکم صادر کیا ہے ۔

News Code 1883986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =