ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا، واشنگٹن پوسٹ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چھپنے والے مضمون کے مطابق اقتدار میں آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف مواقع پر 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چھپنے والے مضمون کے مطابق اقتدار میں آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف مواقع پر 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد کے حساب سے روزانہ 32 بار جھوٹ بولا۔ اس میں ان کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بیانات سے پھر جانا بھی شامل ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹ لینے کے لئے بھی انہوں نے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایک وقت میں سب سے زیادہ جھوٹ رواں ماہ 7 ستمبر کو امریکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران بولے۔ 120 منٹ کی اس ملاقات میں انہوں نے 125 جھوٹ بولے جب کہ اس سے ایک روز پہلے ہی انہوں نے ریاست مونٹانا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 74 جھوٹ بولے تھے۔

News Code 1883973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =