نائجیریا میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

نائجیریا کے صوبے زمفارہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 11 افراد کو ہلاک جبکہ 20 کو زخمی کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے صوبے زمفارہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 11 افراد کو ہلاک جبکہ 20 کو زخمی کر دیا ہے۔ صوبہ زمفارہ سے متصل دیہات باڈا راوا میں بعض نامعلوم افراد نے ایک کھلے سینما میں بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں 11 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ اس صوبے میں اس سال کے آغاز سے اب تک مختلف حملوں میں 400 افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی کر چکے ہیں۔

News Code 1883969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =