دنیا بھرمیں خودکشی کرنےوالی 37 فیصد خواتین ہندوستانی ہیں

دنیا میں خودکشی کرنےوالی خواتین میں 37 فیصدخواتین ہندوستانی ہیں جن میں زیادہ تر شادی شدہ خواتین ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا میں خودکشی کرنےوالی خواتین میں 37 فیصدخواتین ہندوستانی ہیں جن میں زیادہ تر شادی شدہ خواتین ہیں۔ دنیا میں خودکشی کرنےوالی خواتین کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق 10خواتین میں سے ہر چوتھی ہندوستانی ہے۔ لانسیٹ پبلک ہیلتھ جرنل میں شائع خبر کے مطابق 2016 میں ہندوستان میں مرنے کے اسباب میں نواں سب سے اہم سبب خودکشی ریکارڈ کیا گیا۔ جائزے کے مطابق 1990 میں ہندوستان میں ایک لاکھ 64 ہزار 404 افراد نے خود کشی کی تھی ،2016میں یہ تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 30 ہزار314 تک پہنچ گئی۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں عمردراز افراد کی خودکشی کی تعداد میں گزشتہ 25برسوں کے دوران اضافہ ہوا۔

جائزہ نگاروں میں شامل معروف مصنف راکھی دندونا نے بتایا کہ ہندوستان میں خود کشی کرنےوالی زیادہ تر شادی شدہ خواتین ہیں۔ اس کی اہم وجہ شادی شدہ زندگی کے طور طریقے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کو اپنی اہمیت اور پراعتماد زندگی گزارنے کا موقع نہیں مل پاتا۔

News Code 1883968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =