ماسکو اور ٹوکیو کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہے، شینزو آبے

جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ روسی صدرولادیمیر پوتن جاپان کے ساتھ امن معاہدے کی خواہش رکھتے ہیں، جامع امن ڈیل سے دو طرفہ جارحیت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ روسی صدرولادیمیر پوتن جاپان کے ساتھ امن معاہدے کی خواہش رکھتے ہیں، جامع امن ڈیل سے دو طرفہ جارحیت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ روسی صدرولادیمیر پوتن کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو اور ٹوکیو کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہے۔ آبے نے جمعہ 14 ستمبر کو دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی جزائر پر روسی کنٹرول کے تنازعے کے حل کے لیے ایک جامع امن ڈیل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی باعث دونوں ملکوں میں پائی جانے والی جارحیت میں خاتمہ ہو سکے گا۔ روسی شہر ولاڈی ووسٹوک میں منعقدہ اکنامک فورم کے دوران صدر پوتن نے جاپانی وزیراعظم کو تجویز پیش کی تھی کہ دونوں ممالک کو رواں برس کے اختتام تک کسی پیشگی شرط کے بغیر امن ڈیل کو طے کر لینا چاہیے۔

News Code 1883967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =